معروف ٹک ٹوکر علیشا 007 فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار
پشاور: معروف ٹک ٹوکر علیشا 007 فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار
تازہ ترین
Wonder Videos 📸
پشاور: گلبہار پولیس نے اتوار کے روز معروف ٹک ٹوکر علیشا 007 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے جاری بیان کے مطابق علیشا 007 پر آن لائن فحش اور غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے اور اس کی تشہیر کرنے کا الزام ہے، جس کے خلاف گلبہار پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ گرفتاری خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فحش اور غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اخلاقیات اور عوامی شائستگی کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس قسم کا مواد نہ صرف سماجی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی اخلاقیات کو بھی متاثر کرتا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس کی یہ مہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے اور عوام کو نقصان دہ مواد سے بچانے کے لیے صوبے بھر میں جاری ہے۔
very good should be ban
ReplyDelete