جیو نیوز کےمیزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے وہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی شوٹنگ چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے
جیو نیوز کے مشہور کامیڈین پروگرام ہنسنا منع ہے کہ میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ نامور کرکٹر کے دیر سے آنے پر وہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی شوٹنگ چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے
۔نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی نے ایک تقریب کے دوران وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ واقعات بیان کیے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ جیو نیوز میں ہائر ہورہے تھے تو جیو کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن نے ان سے دریافت کیا کہ جوائننگ سے قبل انہیں کس بات کا ڈر ہے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہاں وقت پر کوئی کام نہیں ہوتا، جیسے آج بھی انہیں 3 بجے بلایا گیا تھا لیکن ملاقات پونے 4 بجے ہوئی۔ان کی بات سن کر میر شکیل نے کہا کہ میڈیا میں وقت اتنی اہمیت نہیں رکھتا اور یہاں دیر سویر ہوتی رہتی ہے،
لہٰذا انہیں اپنی یہ عادت بدلنی ہوگی، اس پر تابش ہاشمی نے جواب دیا کہ وہ یہ عادت تبدیل نہیں کرسکتے، جس پر میر شکیل نے کہا کہ پھر دیکھتے ہیں کون بدلتا ہے۔تابش ہاشمی نے بتایا کہ انہیں جیو پر کام کرتے ہوئے تین سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی انہوں نے اپنی عادت نہیں تبدیل کی۔انہوں نے حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پروگرام میں ایک معروف کرکٹر کو مدعو کیا،
جنہیں شام ساڑھے پانچ بجے آنے کا وقت دیا گیا تھا مگر وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے، چونکہ شوٹنگ کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس لئے وہ واپس گھر چلے گئے۔میزبان کے مطابق بعد میں ان سے فون پر معذرت کی گئی لیکن انہوں نے جواب دیا کہ وقت کی قدر نہ کرنا دراصل ان کی بے عزتی ہے، چاہے وہ کتنے ہی بڑے کرکٹر کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے وقت کی قدر نہیں کرتا وہ کسی دوسرے کے وقت کی بھی قدر نہیں کرسکتا اور ان کا ماننا ہے کہ وقت کی قدر کرنے والوں کو وقت بھی عزت دیتا ہے۔
تابش ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی شہر کے حالات یا ٹریفک کی وجہ سے کہیں پہنچنے میں تاخیر ہوجائے تو کم از کم اطلاع دینی چاہیے کیونکہ یہ آداب کا تقاضا ہے اور جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں وہ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ حال ہی میں انہوں نے وسیم اکرم کو بھی پروگرام میں دعوت دی تھی لیکن وہ وقت کے پابند ہیں، جس کرکٹر کے بارے میں انہوں نے واقعہ سنایا وہ کوئی اور تھے جن کا نام انہوں نے نہیں بتایا۔
Comments
Post a Comment