دلچسپ و عجیب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آخری خالی باکس میں کونسا نمبر آئے گا؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آخری خالی باکس میں کونسا نمبر آئے گا؟
اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ۔ جیسا کہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں خالی باکس ؟۔
کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ 9 خانوں میں سے ہر ایک میں ایک نمبر درج ہے، مگر آخری خانے میں نمبر کی جگہ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔
بظاہر آسان سوال جس کا درست جواب بہت کم افراد دے پاتے ہیں
آپ کو یہی بنانا ہے کہ وہ کونسا نمبر ہے جو اس خانے میں آنا ہے۔
تو کیا آپ کو اندازہ ہوا کہ یہ کونسا نمبر ہے؟
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
مثال کے طور پر اوپری 2 قطاروں کو دیکھیں، جیسے پہلی قطار میں 289 اور دوسری میں 324 لکھا ہے اور یہی گمشدہ نمبر کی کنجی بھی ہے، اگر آپ سمجھ سکیں تو۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم بھی جواب دے دیتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر 17 ضرب 17، 289 ہوتا ہے اور 18 ضرب 18، 324۔
تو اب جواب دینا بہت آسان ہوگیا یعنی آخری قطار کے لیے 19 ضرب 19 کرنے کی ضرورت ہے جس کا مجموعہ 361 بنتا ہے۔
یعنی گمشدہ نمبر درحقیقت نمبر 1 ہے۔
ونڈر ویڈیوز ۔۔۔
Comments
Post a Comment